ایکنا- نیوز ایجنسی ٹٰی آرٹی کے مطابق«مصحف امت» کی کتابت مصری ماہر قرآت اور ماہر قرآن شیخ احمد عیسی المعصراوی کی زیرنگرانی نورفلاحی مرکز کے تعاون سے استنبول میں شروع کی گیی ہے۔
اس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں ترکی اور عربی ممالک کے علما شریک تھے جنمیں مصری معروف مبلغ شیخ عمر عبدالکافی جو فرانس میں مقیم ہے اور موریتانیہ کے دانشور اور مبلغ محمد الحسن ولد الددو الشنقیطی سمیت دیگر اعلی شخصیات شریک تھیں۔
نور فلاحی مرکز کے سربراہ اسامه عونی نے پروگرام کی تقریب میں خطاب کرتے ہویے کہا: اس پروجیکٹ کا مقصد قرآن مجید کو قرائات عشرہ بیس روایات کے ساتھ پیش کرنا ہے تاکہ تمام اسلامی ممالک میں اس سے استفادہ کیا جاسکے۔
انکا کہنا تھا کہ «مصحف امت» میں مکتوب نسخہ کے علاوہ با آواز نسخہ بھی تیار کیا جارہا ہے اور دو دن سے نشست منعقد جاری ہے جس کی صدارت استاد المعصراوی کررہے ہیں۔
ویڈیو کلیپ میں اس کا ٹیزر مشاہدہ کرسکتے ہیں جو استاد المعصراوی کی نظارت میں ہے۔/
4102657