ایکنا- روزنامہ الوسط کے مطابق انجمن «سلسبیل» کویت کی جانب سے قطر میں ورلڈکپ شائقین کو اسلامی امور سے آشنا کرانے کے لیے اسلامی ثقافتی اور آرٹ گیلریوں کے تعاون سے نایاب قرآنی نسخے کو نمایش کے لیے پیش کیا گیا۔
اعلی مصری حکام سے ملاقات کے موقع پر مصری کمپنی " المبدع" کی جانب سے قطری گروپ کو مذکورہ قرآنی نسخہ تحفے میں دیا گیا۔
انجمن سلسبیل کے ڈائریکٹر شیخ احمد الفارسی کا کہنا تھا: انجمن ثقافتی شعبوں میں کافی خدمات انجام دیں چکی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ فٹبال کے عالمی مقابلوں کے دوروان شائقین کو قرآن مجید سے روشناس کراسکے۔
صالح بن علی المری کا کہنا تھا: مذکور تاریخی قرآن اسلامی تہذیب کی اس نمایش میں قطری ثقافتی مرکز کی کوشش سے پیش کیا گیا ہے جہاں لوگ اس میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
عالمی کمپنی «المبدع» کے سربراہ سید بداح المطیری کا اس بارے کہنا تھا: اس نسخے کی افریقہ میں شیخ «عبدالکریم بکر الحاج» نے کتابت کی ہے اور یہ رمضان سال 2015 یا ۱۷۸۳ شمسی کو انجام پائی ہے۔/
4103206