پانچ ممالک کے عمرہ زائرین کا بائیومیٹرک لازمی قرار

IQNA

پانچ ممالک کے عمرہ زائرین کا بائیومیٹرک لازمی قرار

8:10 - December 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3513290
ایکنا تھران- سعودی عرب کی جانب سے پانچ ممالک کے باشندوں کے لیے تمب کا نشان لازمی قرار دیا گیا۔

ایکنا-  الخلیج آنلاین نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پانچ ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ پر بائیومیٹرک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مذکورہ ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک میں تیونس، برطانیہ، کویت، بنگلہ دیش اور ملایشیاء شامل ہے۔

وزارت حج و عمره نے تاکید کی ہے کہ اس بائیومیٹرک سسٹم کا مقصد زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ملک کے اندر آنے میں انہیں سہولت حاصل ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے اس سسٹم کا ایپ (Saudi Visa Bio)  کے نام سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس وقت چھ ممالک کے لوگ سب سے زیادہ سعودی ویزا طلب کرتے ہیں جنمیں پانچ لاکھ ویزوں کے ساتھ انڈونیشیا سرفہرست ہے جس کے بعد پاکستان تین لاکھ ستر ہزار، انڈیا 230 ہزار، عراق ڈیڑھ لاکھ اور مصر ایک لاکھ جب کہ بنگلہ دیش گیارہ ہزار ویزوں کے ساتھ بالترتیب زیادہ ویزہ لینے والوں میں شامل ہیں۔/

 

4104379

نظرات بینندگان
captcha