توہین قرآن پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے پر مصری صارفین کا غصہ

IQNA

توہین قرآن پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے پر مصری صارفین کا غصہ

7:32 - December 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3513298
ایکنا تھران- سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر ایک مصری جوان کی جانب سے الازہر اور دیگر صارفین نے شدید غصے کا اظھار کیا ہے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی القاهره 24 کے مطابق ایک غیرملکی جوان ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڑ کرچکا ہے جسمیں وہ بعض آیات قرآن پر ڈانس کررہا ہے جسمیں آیات قرآن کو موسیقی کے ساتھ ریمیکس کیا گیا ہے۔

 ویڈیو میں آیت «وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَكُم مِّن بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا» (بہت سے اهل کتاب، جو حسد سے لبریز ہیں وہ آرزو کرتے ہیں کہ تمھیں اسلام لانے کے بعد کفر کی سمت واپس لے جاسکے) جو سورہ بقرہ کی آیت 109 ہے اس کو مغربی موسیقی کے ساتھ ریمکس میں بجاتا ہے اور اس پر ڈانس کررہا ہے جس سے اسلام و قرآن کی توہین ہوتی ہے۔

 

اس کلیپ کو ہزاروں دیگر نے شئیر کیا ہے اور سینکڑوں لوگوں نے اس کی تقلید میں ڈانس کیا اور اپنے اکاونٹ سے اس کو اپ لوڈ کیا تاکہ لائیک حاصل کرسکے۔

تاہم مسلم کیمونٹی کی جانب سے اس پر شدید غم اور غصے کا سلسلہ شروع ہوا اور الازھر کے علما نے مسلمانوں کو صبر کی تلقین کی ہے۔

الازھر کے علما نے القاہرہ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اسلام کے دشمن کافی لوگ ہیں وہ یہ نہ سمجھیں کہ اس کام سے اسلام کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور مسلمان دیگر مذاہب کی توہین نہیں کرتے۔/

 

4104636

نظرات بینندگان
captcha