آسیه؛ نجات دہندہ موسی(ع) اور خؤاتین کے لیے مثال

IQNA

قرآنی شخصیات/ 28

آسیه؛ نجات دہندہ موسی(ع) اور خؤاتین کے لیے مثال

7:22 - January 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3513658
قرآن میں حضرت مریم (س) کے علاوہ کسی اور خاتون کا نام نہیں آیا ہے تاہم بعض مومن یا کافر خواتین کی طرف اشارہ ہوا ہے جیسے حضرت نوح (ع) اور حضرت لوط(ع) کو کافر خواتین کے طور اور انکے مقابل آسیه کو مومن خواتین کے لیے نمونہ بتایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- آسیه فرعون بادشاه مصر کی اہلیہ تھی جو حضرت موسی (ع) کے دور کی مومنہ ہے. بعض مفسرین اور مورخین کے مطابق انکا تعلق بنی اسرائیل سے بتاتے ہیں اور بعض نے انہیں حضرت موسی (ع) کی پھوپھی کہا ہے. آسیه نے حضرت موسی(ع) کی نجات میں انکے کردار پر اشارہ کیا ہے.

آسیه کا نام قرآن میں نہیں آیا ہے تاہم مفسرین کے مطابق «امْرَأَتَ فِرْعَوْن: اہلیہ فرعون» دو بار قرآن میں کہا گیا ہے اور اس سے مراد آسیه ہے. لہذا آیت ۹ سوره قصص کے مطابق جب حضرت موسی کو دریائے سے لیا گیا، آسیه نے فرعون کو راضی کیا کہ اس بچے کو زندہ رکھا جائے. اسی طرح آیت ۱۱ سوره تحریم میں آسیہ کو نوح و لوط کی اہلیہ کے برابر جو کافروں میں شامل تھیں انکو مومنہ خواتین کے لیے نمونہ کہا گیا ہے۔

اس آیت میں کہا گیا ہے آسیه نے خدا سے درخواست کی کہ انکے لیے جنت میں گھر بنایا جائے اور فرعون کے ظلم سے قومی کی نجات بخشے۔

 «وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ: اور جو ایمان لائے خدا نے فرعون کی اہلیہ کو مثال کے طور پر پیش کیا ہے اور جب اس سے رب سے کہا کہ میرے لیے جنت میں گھر بنائےاور مجھے فرعون اور انکے کردار سے نجات دے اور ستمگروں سے بچا لے » (تحریم/ 11).

آسیه نے جب موسی کے معجزات کو دیکھا تو ایمان لایا، جب فرعون کو اس بات کا علم ہوا تو اس سے کہا کہ موسی کے خدا پر ایمان سے صرف نظر کرلے تاہم آسیہ نے انکار کیا اور فرعون نے انہیں سزا دی، فرعون نے حکم دیا کہ انکے ہاتھ پاوں پر کیل ٹونک دے اور جسم کو سورج کے مقابل قرار دے اور آسیہ انہیں مظالم کے مقابل دنیا سے رخصت ہوئی۔

بعض روایات میں آسیه کو مریم (س)، خدیجه(س) اور فاطمه(س) کے ساتھ دنیا کے منتخب خواتین میں سے قرار دیا گیا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha