اسلامی ممالک کی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے

IQNA

قالیباف:

اسلامی ممالک کی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے

15:38 - February 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3513724
ایکنا تھران- ایرانی اسپیکر نے ستارویں اسلامی ممالک کے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یورپی ممالک کی جانب سے توہین قرآن کے خلاف مضبوط اور متحد آواز کی ضرورت ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے انقلاب اسلامی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک اجلاس میں امام خمینی کی کاوش کو سراہا اور انقلاب اسلامی کی مبارکبادی دی۔

انکا کہنا تھا: انشااللہ امام خمینی کے مرقد پر حاضری دیں گے اور وہاں اہم نکات بیان کرونگا۔

 

محمد قالیباف نے تیرہ رجب میلاد امیرالمؤمنین علی(ع) اور فادر ڈے کے حوالے سے عاشقان اهل بیت(ع) کو مبارک باد پیش کرتے ہویے کہا کہ دعا ہے کہ ہم انکے حقیقی پیروکاروں میں شمار ہو۔

انکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کا پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا جس میں اس الاینس کی اہمیت پر تاکید کی گیی اور اس سے ایران اور دیگر اسلامی ممالک کے تعلقات میں استحکام آئیگا۔

 

قالیباف کا کہنا تھا: اجلاس میں اسلامی ممالک کی وحدت پر تاکید کی گیی اور یورپی ممالک کے توہین آمیز اقدام کی مذمت کی گیی اور کہا گیا کہ اسلامی ممالک کو سخت اور متحد موقف اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔

قالیباف کا مزید کہنا تھا: امید ہے کہ اسلامی ممالک اتحاد کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی تناظر میں آگے بڑھیں گے۔/

 

4119691

نظرات بینندگان
captcha