
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان اسماعیل بقائی نے وضاحت کی کہ نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے وزیرِ دفاع نے بعض اعلیٰ فوجی افسران کو صرف اس وجہ سے برطرف یا معطل کیا کہ انہوں نے سیاسی فیصلوں پر تنقید کی تھی ، جن میں کیریبین میں حملے کے منصوبے اور ایران کے بارے میں اختلافِ رائے بھی شامل ہے۔
بقائی نے کہا کہ یہ صورتحال امریکہ کے اندرونی تضادات اور اختلافات کی عکاس ہے، اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ نظام جسے خود کو منظم و متحد ظاہر کیا جاتا ہے، درحقیقت شدید فکری و اخلاقی انتشار کا شکار ہے، جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد ہے: «تحسبهم جمیعاً و قلوبهم شتّا» (سورہ حشر، آیت ۱۴) — "تم انہیں ایک سمجھتے ہو، حالانکہ ان کے دل مختلف اور منتشر ہیں۔/
4316068