لیبیا میں طلباء قرآنی مقابلے

IQNA

لیبیا میں طلباء قرآنی مقابلے

4:56 - November 14, 2025
خبر کا کوڈ: 3519486
ایکنا: قومی قرآنی طلباء مقابلے وزارت تعلیم کے تعاون سے لیبیا کے شهر «زلیتن» میں منعقد ہورہے ہیں۔

ایکنا نیوز، عین لیبیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ مقابلے "کتابِ خدا ہمیں متحد کرتی ہے" کے نعرے کے ساتھ اور تعلیمی سال 2025-2026 کے خصوصی اسکول سرگرمی پروگرام کے تحت منعقد کیے گئے ہیں، جن میں 60 طلبہ نے شرکت کی۔

لیبیا کی وزارتِ تعلیم کے اسکول سرگرمیوں کے شعبے کے ڈائریکٹر، سالم بوعیشہ، نے اس مقابلے کا افتتاح کیا۔ ان مقابلوں میں 40 طلبہ حفظِ قرآن کے شعبے میں اور 20 طلبہ خطابت کے شعبے میں ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل میں قرآنی اقدار کو فروغ دینا اور حفظ و قرائتِ قرآن میں صحت مند مقابلے کے جذبے کو مضبوط کرنا بتایا گیا ہے۔ یہ مقابلے لیبیا کی وزارتِ تعلیم کے ثقافتی اور تربیتی پروگراموں کا حصہ ہیں۔

لیبیا ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر قرآن کے مقابلے منعقد کرنے والے سرگرم ممالک میں شمار ہوتا ہے، اور لیبیا انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ کے 13ویں بین الاقوامی مقابلے کا اختتام بھی اسی سال 6 اکتوبر کو ہوا۔

یہ مقابلہ 20 ستمبر (29 شهریور) کو لیبیا کے شہر بنغازی میں شروع ہوا تھا، جس میں 70 سے زائد ممالک کے 120 حفاظ نے شرکت کی۔

مقابلے کے منتظمین نے کہا کہ یہ قرآنی مقابلہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط کرنے کا ایک اجتماع ہے، اور اسلامی اقدار پیش کرنے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی ہے، جس میں ایشیا، امریکہ، یورپ اور افریقہ سے ماہر اساتذہ شریک ہوئے۔/

 

4316318

نظرات بینندگان
captcha