مساجد کے لاؤڈ اسپیکر بارے مسلم مخالف حکم جاری

IQNA

7:49 - August 24, 2026
خبر کا کوڈ: 3520622

مساجد کے لاؤڈ اسپیکر بارے مسلم مخالف حکم جاری

ایکنا: بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی ہائی کورٹ نے پولیس کے خلاف دائر ایک درخواست مسترد کر دی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پولیس نے زبانی طور پر مساجد کے ذمہ داران کو اذان کے لیے استعمال ہونے والے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کی ہدایت دی ہے۔

1

ایکنا نیوز- UCA News  کے مطابق مغربی بنگال کی ہائی کورٹ نے اذان کے لیے استعمال ہونے والے لاؤڈ اسپیکروں کو ہٹانے سے متعلق پولیس کی مبینہ ہدایت کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی انسانی حقوق کے کارکنوں نے عدالت کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے اس مقدمے کے وکیل دانش فاروقی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ مبہم ہے اور اس کے حق میں کوئی مخصوص ثبوت موجود نہیں۔

فاروقی کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے مساجد کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت دی کہ عوامی مقامات پر لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ ڈیسی بل کی حدود پر عمل کرنے کے بجائے تمام لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے جائیں۔

ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ، جس میں عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس تابابراتا چکرابورتی اور جسٹس آتاروپ بنرجی شامل تھے، نے کہا کہ پولیس یا حکومت کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے حوالے سے کوئی تحریری حکم موجود نہیں جسے عدالت میں چیلنج کیا جا سکے۔ عدالت کے مطابق یہ درخواست اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی بنیاد پر دائر کی گئی تھی جن میں لاؤڈ اسپیکروں کو ہٹانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) سے تعلق رکھنے والے مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سووندو ادھیکاری نے صوتی آلودگی کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے ریاست کے ۳۴ اضلاع میں عبادت گاہوں سے ۵۲۹۹ لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان میں سے ۴۲۰۳ لاؤڈ اسپیکر مساجد جبکہ ۱۰۹۶ لاؤڈ اسپیکر مندروں سے ہٹائے گئے ہیں۔

مسلم سماجی و مذہبی تنظیم جماعت اسلامی ہند کے محقق اور قومی نائب صدر سلیم انجینئر نے کہا: کوئی بھی صوتی آلودگی میں کمی کا مخالف نہیں، لیکن یہ بات واضح ہے کہ حکومت انتہائی جانبدارانہ انداز میں کارروائی کر رہی ہے۔

ہیروڈ مولک، بنگال کرسچن کونسل (BCP) کے بانی سیکریٹری نے کہا کہ مندروں میں گھنٹیاں بجانے اور مساجد میں لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے، دونوں کے مخصوص اور روایتی مقاصد ہیں۔

مسلمان فلم ساز اکبر خان نے کہا کہ سب کے لیے ایک قانون، ایک معیار اور ایک ہی طریقۂ کار ہونا چاہیے۔/

 

4371212

نظرات بینندگان
captcha