مسجدالاقصیٰ میں میلاد النبی پر مسلمانوں کی حاضری بڑھانے کی اپیل

IQNA

7:42 - August 25, 2026
خبر کا کوڈ: 3520627

مسجدالاقصیٰ میں میلاد النبی پر مسلمانوں کی حاضری بڑھانے کی اپیل

ایکنا: شیخ عکرمہ صبری نے میلادِ رسول اکرم ﷺ اور ۱۹۶۹ء میں مسجدالاقصیٰ میں پیش آنے والی آتش زدگی کی برسی کے موقع پر مسجدالاقصیٰ میں مسلمانوں کی حاضری بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

1

ایکنا نیوز- الجرمق الاخباری کے حوالے سے رپورٹ دی گئی ہے کہ اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ اور مسجدالاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ سعید صبری نے منگل کے روز میلادِ رسول اکرم ﷺ اور ۱۹۶۹ء میں مسجدالاقصیٰ میں پیش آنے والی آتش زدگی کی برسی کے موقع پر مسلمانوں سے مسجدالاقصیٰ میں اپنی حاضری بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

صبری نے کہا: اس ہفتے میلادِ رسول اکرم ﷺ کی یاد منانے کے ساتھ مسجدالاقصیٰ میں مسلمانوں کی حاضری میں اضافہ، وہاں نماز کی ادائیگی، ذکر و اذکار کے ذریعے مسجد کو آباد رکھنا اور رسولِ اسلام ﷺ کی سیرت کے موضوع پر منعقد ہونے والی دینی نشستوں میں شرکت بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مسلمان خاندانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قرآن کریم کے ساتھ رسولِ اسلام ﷺ کی سیرت پر مبنی کتابیں بھی اپنے گھروں میں رکھیں، کیونکہ ان کتابوں میں ایسی روایات، اقوال اور اعمال موجود ہیں جو رسول اکرم ﷺ کی پیروی اور آپؐ کی تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

انہوں نے عرب اور اسلامی دنیا سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی کوششیں تیز کریں اور مسجدالاقصیٰ کے تحفظ اور قدس و فلسطین کے اوقاف اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے متحد ہوجائیں۔

مسجدالاقصیٰ کے خطیب نے مزید رسولِ اسلام ﷺ کی توہین اور اسلام دشمنی پر مبنی عالمی مہمات کا مقابلہ کرنے اور اسلامی دین کی تعلیمات و اصولوں سے وابستگی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔/

 

4371519

نظرات بینندگان
captcha