مصر میں مساجد کی تعمیر اور قرآنی مکاتب کی توسیع کا فیصلہ

IQNA

8:05 - August 27, 2026
خبر کا کوڈ: 3520640

مصر میں مساجد کی تعمیر اور قرآنی مکاتب کی توسیع کا فیصلہ

ایکنا: مجلسِ نمائندگان کی مذہبی امور کمیٹی نے مساجد کی تعمیر کے اجازت ناموں کے اجرا کے نظام کو یکجا کرنے اور قرآن حفظ کے مکاتب کے منصوبے کو وسعت دینے پر زور دیا ہے۔

1

ایکنا نیوز- روزنامہ الیوم السابع کے مطابق مصر کی پارلیمان کی مذہبی امور اور اوقاف کمیٹی، جس کی سربراہی عمرو الوردانی کر رہے ہیں، نے سفارش کی ہے کہ ملک کی وزارتِ اوقاف پورے مصر میں مساجد کی تعمیر کے اجازت نامے جاری کرنے کے نظام کو یکساں بنانے اور ان کی تعمیر کے لیے یکساں معیارات وضع کرنے کا منصوبہ تیار کرے۔

یہ کام وزارتِ ہاؤسنگ، یوٹیلٹیز اور شہری آبادیوں، وزارتِ مقامی ترقی و ماحولیات، وزارتِ سماجی یکجہتی، اور وزارتِ زراعت و اراضی کی بحالی، آبپاشی و آبی وسائل کے تعاون اور ہم آہنگی سے انجام دیا جائے گا۔

اس منصوبے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تمام مساجد وزارتِ اوقاف کے مقرر کردہ معیارات اور تقاضوں کے مطابق تعمیر ہوں۔ اس کے ذریعے مساجد کی بے قاعدہ تعمیرات کا خاتمہ، شہری منصوبہ بندی کو بہتر بنانا اور مصری شناخت کا تحفظ مقصود ہے۔ اس کے علاوہ تعمیراتی اجازت نامے کے حصول میں مشکلات کے باعث بہت سی مساجد کی دیکھ بھال، تجدید اور مرمت میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو بھی دور کیا جائے گا۔

قرآن حفظ کے مکاتب کے منصوبے میں توسیع

مصر کی پارلیمان کی مذہبی امور کمیٹی نے وزارتِ اوقاف سے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں کے دیہی اور شہری علاقوں میں قائم قرآن حفظ کے مکاتب کے منصوبے کو وسعت دینے کے لیے جدید سرگرمیوں اور جدید انتظامی طریقۂ کار کی بنیاد پر عملی حل تلاش کیے جائیں۔

اس اقدام سے قرآنی مکاتب کے کردار کو قرآن سیکھنے والے طلبہ اور دیگر متعلقہ افراد میں اعتدال پسند فکر کے فروغ کے لیے مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ مصر کی پارلیمان ملک کا سب سے بڑا قانون ساز ادارہ ہے، جو ایوانِ بالا کی حیثیت رکھنے والی سینیٹ اور ایوانِ زیریں کی حیثیت رکھنے والے مجلسِ نمائندگان پر مشتمل ہے۔/

 

4372054

نظرات بینندگان
captcha