اسرائیل کا نام بچوں کے قتل عام سے جڑ گیا ہے

IQNA

7:31 - September 01, 2026
خبر کا کوڈ: 3520656
نفتالی بنٹ کا اعتراف:

اسرائیل کا نام بچوں کے قتل عام سے جڑ گیا ہے

ایکنا: صہیونی حکومت کے سابق وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی طلبہ کے درمیان ’’اسرائیل‘‘ کا نام ’’نسل کشی اور بچوں کے قتل عام‘‘ سے جڑ گیا ہے۔

1

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق صہیونی حکومت کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اعتراف کیا کہ امریکی طلبہ کے درمیان ’’اسرائیل‘‘ کا نام ’’نسل کشی‘‘ سے وابستہ ہو گیا ہے۔

بینیٹ نے ایک انٹرویو میں کہا: اسرائیل کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ امریکی عوام کے درمیان اسرائیل ایک منفی برانڈ بن گیا ہے۔

بینیٹ نے مزید کہا: اگر آپ کسی امریکی طالب علم سے پوچھیں کہ اسرائیل کے بارے میں آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ تو وہ کہتے ہیں: نسل کشی۔

انہوں نے ان ممالک سے موازنہ کرتے ہوئے، جو عموماً مخصوص علامتوں سے پہچانے جاتے ہیں، کہا: آپ اٹلی کا نام لیتے ہیں تو لوگ پاستا اور اسپگیٹی کہتے ہیں، لیکن جب آپ اسرائیل کا نام لیتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں: بچوں کا قاتل۔

بینیٹ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ "یہ درست اور منصفانہ نہیں ہے، اعتراف کیا کہ " صورتحال یہی ہے۔"

انہوں نے عوامی رائے میں اس تبدیلی کے ایک حصے کو جس چیز کو انہوں نے "امریکہ میں قطر کا اثر و رسوخ‘‘ قرار دیا، سے منسوب کرتے ہوئے کہا: ’’اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم نے قطر کو 25 سال تک سرگرمیاں جاری رکھنے اور اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی اجازت دی۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صہیونی حکومت کو غزہ میں جاری جنگ اور وہاں بگڑتی ہوئی انسانی صورتِ حال کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عالمی تنقید کا سامنا ہے۔

گزشتہ اکتوبر میں امریکا کی حمایت سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہوا، تاہم اس کے بعد سے صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پوری غزہ پٹی میں 1300 سے زائد فلسطینی شہید اور 4300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، اکتوبر 2023ء میں صہیونی حکومت کی جانب سے اس ساحلی پٹی کے خلاف نسل کشی پر مبنی جنگ شروع کیے جانے کے بعد سے 73 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں، صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو 2024ء سے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے مطلوب قرار دیا گیا ہے۔/

 

4373054

نظرات بینندگان
captcha