ٹرمپ نے دوبارہ مہم جوئی کی تو حالات ان کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے

IQNA

14:50 - October 31, 2026
خبر کا کوڈ: 3520952
ایرانی فوج

ٹرمپ نے دوبارہ مہم جوئی کی تو حالات ان کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے

ایکنا: ایرانی فوج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر نے صیہونیوں کی دھمکیوں اور ترغیبات کے زیراثر خطے میں دوبارہ کسی مہم جوئی کا راستہ اختیار کیا تو جنگ کا دائرہ وسیع ہوجائے گا اور اس کا خاتمہ ٹرمپ کے اختیار میں نہیں رہے گا۔

1

ایکنا نیوز- مہر نیوز کے مطابق، ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ایک بار پھر صیہونیوں کی دھمکیوں اور ترغیبات کے زیراثر خطے میں کسی نئی مہم جوئی کا ارتکاب کرتے ہیں تو بلاشبہ جنگ کی آگ مزید وسیع جغرافیائی حدود تک پھیل جائے گی اور جنگ کا خاتمہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے سفارت کاری کے ساتھ غداری کے سیاہ ماضی کے پیش نظر، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دشمن کی کارروائیوں کو خاطر میں لائے بغیر اپنی جنگی تیاریوں اور دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران خطے میں امریکہ کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر پوری احتیاط سے نظر رکھے ہوئے ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha