ایکنا: وزارتِ مذہبی امور و اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں حفظِ قرآن اور تلاوت کے بائیسویں قومی مقابلے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ 2027ء میں منعقد ہوگا۔
ایکنا نیوز- الشروق آن لائن نیوز کے مطابق وزارت نے اپنے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ مقابلے کے لیے رجسٹریشن صرف مخصوص آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے 10 سے 24 آبان (یکم سے 15 نومبر 2027ء) تک کی جاسکے گی۔
اس آن لائن پلیٹ فارم پر الجزائر کے قومی قرآنی مقابلے کے علاوہ، بین الاقوامی حفظ و تلاوتِ قرآن مقابلے اور کم عمر بچوں کے لیے حفظ و تلاوت کے ترغیبی مقابلے میں بھی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اعلان کردہ مقابلوں میں شرکت کے خواہش مند امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پورا قرآنِ کریم، امام نافع کی روایتِ ورش کے مطابق حفظ کیے ہوئے ہوں، علمِ تجوید کے قواعد پر عبور رکھتے ہوں اور ان کی عمر 15 سے 25 سال کے درمیان ہو۔
مقابلے میں شرکت کی ایک اور شرط یہ ہے کہ امیدوار قومی یا بین الاقوامی سطح پر معروف قاری نہ ہو اور اس سے قبل الجزائر کے قومی قرآنی مقابلے میں کامیابی حاصل نہ کرچکا ہو۔
منتظمین کے مطابق، اس قرآنی مقابلے کے انعقاد کا مقصد حفاظِ قرآن کی حوصلہ افزائی، الجزائر کے مختلف صوبوں سے قرآنی صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کی شناخت اور انہیں قومی و بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لیے تیار کرنا ہے۔
الجزائر شمالی افریقہ کا ایک عرب ملک ہے، جہاں مسلمانوں کی آبادی ملک کی مجموعی آبادی کا 90 فیصد سے زیادہ ہے۔/
4385968