عراق کے کردستان میں سو حفاظِ کرام کی پذیرائی

IQNA

7:37 - November 03, 2026
خبر کا کوڈ: 3520965

عراق کے کردستان میں سو حفاظِ کرام کی پذیرائی

ایکنا: کردستان کے شہر سلیمانیہ میں قرآنی علوم کی تنظیم ’’اقرأ‘‘ نے ایک پروقار تقریب کے دوران 100 حافظانِ قرآن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

1

ایکنا نیوز- آئی یو ایم ایس آن لائن (iumsonline)  نیوز کے مطابق قرآن کریم سے وابستہ افراد کی معنوی عظمت، فخر اور قدرشناسی کے جذبے سے سرشار ماحول میں قرآنی علوم کی تنظیم ’’اقرأ‘‘ نے عراق کے کردستان ریجن کے شہر سلیمانیہ میں اپنی دوسری قرآنی تقریب کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں 100 حفاظِ قرآن کی تجلیل کی گئی۔ یہ اقدام قرآن کریم حفظ کرنے کے سلسلے میں ان کی قابلِ قدر کوششوں کو سراہنے اور انہیں قرآن و تعلیماتِ قرآنی کی خدمت کا سفر جاری رکھنے کی ترغیب دینے کے لیے کیا گیا۔

اس تقریب میں مختلف پروگرام پیش کیے گئے، جو شرکاء کے دلوں میں قرآن کریم کے بلند و بالا مقام اور اس سے گہری وابستگی کے عکاس تھے۔

اس موقع پر کتابِ خدا سے تعلق کی گہری اہمیت، حفظِ قرآن کی ثقافت کے فروغ، قرآن میں تدبر اور معاشرے میں قرآنی اقدار کی ترویج پر زور دیا گیا۔

اسی طرح اس تقریب نے قرآنی اداروں کے اس اہم کردار کو بھی اجاگر کیا جو وہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور نئی نسلوں کو حفظ، فہم اور تعلیماتِ قرآن پر عملی عمل درآمد کے ذریعے کتابِ خدا سے وابستہ کرنے کے لیے ادا کر رہے ہیں۔

سلیمانیہ کی اس قرآنی تقریب میں اس عزم کی تجدید کی گئی کہ قرآنی ثقافت کے فروغ، قرآنی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو قرآنی تعلیمات کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایسی سرگرمیاں مسلسل جاری رکھی جائیں۔

یہ تقریب تنظیم ’’اقرأ‘‘ کے اس مشن کی بھی عکاس تھی جس کا مقصد قرآن کریم کی تعلیم و تعلم کی حمایت اور معاشرے میں قرآنی مفاہیم و تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ یہ تنظیم ایک اسلامی تعلیمی ادارے کے طور پر عراق کے کردستان ریجن کے شہر سلیمانیہ میں سرگرمِ عمل ہے۔/

 

4386469

نظرات بینندگان
captcha