مسجد نبویؐ میں زائرین کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے خصوصی سائن بورڈز اور ڈیجیٹل اسکرینز نصب

IQNA

7:43 - November 03, 2026
خبر کا کوڈ: 3520966

مسجد نبویؐ میں زائرین کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے خصوصی سائن بورڈز اور ڈیجیٹل اسکرینز نصب

ایکنا: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد نبویؐ میں زائرین کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے 370 سائن بورڈز اور ڈیجیٹل ڈسپلے اسکرینز نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

1

ایکنا نیوز- سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبویؐ میں رہنمائی کا ایک جامع نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانا اور انہیں مختلف مقامات تک پہنچنے میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ یہ سہولت مسجد کے مختلف حصوں میں نصب رہنما سائن بورڈز اور الیکٹرانک ڈسپلے اسکرینز کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔

اس نظام میں 270 سے زائد مستقل سائن بورڈز اور 100 سے زیادہ الیکٹرانک ڈسپلے اسکرینز شامل ہیں، جنہیں زائرین کی نقل و حرکت آسان بنانے، رش کم کرنے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے نصب کیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعے داخلی راستوں کی گنجائش، آمد و رفت کے راستوں اور رہنمائی سے متعلق ہدایات کی تازہ ترین معلومات فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ زائرین کم رش والے راستوں کا انتخاب کر سکیں۔

اس نظام کی دیگر خصوصیات میں مختلف حصوں اور منزلوں کی شناخت کے لیے رنگوں کا مخصوص استعمال، بین الاقوامی علامات اور متعدد زبانوں میں رہنما ہدایات کی فراہمی شامل ہیں۔

یہ منصوبہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت اسمارٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔/

 

4386276

نظرات بینندگان
captcha