لیبیا کے دارالافتاء نے ’نائیکی‘ برانڈ کے ملبوسات کی خرید و فروخت اور استعمال کو ناجائز قرار دے دیا

IQNA

9:24 - November 04, 2026
خبر کا کوڈ: 3520971

لیبیا کے دارالافتاء نے ’نائیکی‘ برانڈ کے ملبوسات کی خرید و فروخت اور استعمال کو ناجائز قرار دے دیا

ایکنا: دارالافتاء جو اس ملک میں شرعی احکام جاری کرنے کا مرکزی ادارہ ہے، ایک فتویٰ جاری کرتے ہوئے ایسے ملبوسات کی خریداری اور پہننے کو ناجائز قرار دیا ہے جن پر معروف تجارتی برانڈ ’نائیکی‘ (Nike) کا لوگو موجود ہو۔

1

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق لیبیا کے دارالافتاء نے اپنے ایک فتوے میں نائیکی برانڈ کے نشان والے ملبوسات کی خریداری اور استعمال کو شرعاً جائز نہیں قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق، اس ادارے کی فتویٰ کمیٹی کو اس برانڈ کے ملبوسات پہننے کے شرعی حکم کے بارے میں ایک سوال موصول ہوا تھا۔ سوال میں وضاحت کی گئی تھی کہ ’نائیکی‘ ایک یونانی لفظ ہے، جس کے معنی ’دیویِ فتح‘ (Victory Goddess) کے ہیں اور یہ یونانی اساطیر کی ایک شخصیت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

فتویٰ کمیٹی نے وضاحت کی کہ نائیکی کمپنی کے بانی نے اپنی یادداشتوں میں لکھا ہے کہ کمپنی کے لوگو کا ڈیزائن یونانی اساطیر میں ’دیویِ فتح‘ کے پروں سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔ کمیٹی نے اس بنیاد پر نتیجہ اخذ کیا کہ اس نشان والے ملبوسات کی خریداری اور پہننا شرک سے وابستہ علامات کی ترویج کے مترادف ہے، لہٰذا یہ جائز نہیں ہے۔

اس کے علاوہ، فتویٰ کمیٹی نے اپنے مؤقف کی توجیہ کرتے ہوئے نائیکی کمپنی کی جانب سے ’الٹیمیٹ پیس‘ (Ultimate Peace) نامی تنظیم کی حمایت کا بھی حوالہ دیا۔ یہ تنظیم 2008ء میں تین امریکی یہودیوں نے قائم کی تھی۔

کمیٹی کے مطابق، اس کمپنی کی جانب سے مذکورہ تنظیم کی حمایت درحقیقت عرب اور اسرائیلی بچوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کی ترویج کے مترادف ہے۔

فتویٰ کمیٹی نے اپنے بیان کے اختتام پر مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ نائیکی کمپنی کی مصنوعات کے استعمال، فروخت اور خریداری سے اجتناب کریں۔ کمیٹی نے اس اقدام کو دینی غیرت کی علامت، فلسطینی عوام کی حمایت اور دشمنوں کے مقابلے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔/

 

4386609

نظرات بینندگان
captcha