فیسٹیول ’’114 سیکنڈ کی قرآنی فلم‘‘ مبین کا اشتہار جاری

IQNA

10:31 - November 05, 2026
خبر کا کوڈ: 3520975

فیسٹیول ’’114 سیکنڈ کی قرآنی فلم‘‘ مبین کا اشتہار جاری

ایکنا: ایک سو چودہ سیکنڈ کی فلم مبین فیسٹیول کا اعلان کر دیا گیا ہے جسکا کا محور قرآنی ثقافت اور معارفِ اہلِ بیتؑ کا فروغ ہے، جس میں فلم سازوں کو تین شعبوں، یعنی ’’مصنوعی ذہانت، پیشہ ورانہ سینما کے آلات اور موبائل فون‘‘ کے ذریعے اپنی تخلیقات پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

1

ایکنا نیوز کے مطابق ایران کی قرآنی طلبہ تنظیم کے زیرِ اہتمام دوسرے ’’۱۱۴ سیکنڈ کی فلم مبین‘‘ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس جشنوارے کا مقصد ساتویں فن (سینما) کے ذریعے قرآنی تعلیمات، سیرتِ اہلِ بیتؑ، ایرانی اسلامی طرزِ زندگی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

یہ فیسٹیول تین بنیادی شعبوں میں منعقد ہوگا:

مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے فلم سازی۔

پیشہ ورانہ سینما کے آلات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فلم سازی۔

موبائل فون کے ذریعے فلم سازی۔

شرکاء کی جانب سے بھیجی جانے والی تخلیقات ۱۱۴ سیکنڈ کی مختصر فلم کی صورت میں ہونی چاہئیں۔

شرکاء کی فلمیں یکم فروردین ۱۴۰۵ ہجری شمسی (۲۱ مارچ ۲۰۲۶ء) یا اس کے بعد تیار کی گئی ہوں۔ فلمیں فیسٹیول کی انٹرنیٹ ویب سائٹ کے ذریعے ارسال کی جا سکیں گی۔

 
فراخوان جشنواره «فیلم قرآنی ۱۱۴ ثانیه‌ای» مبین اعلام شد
 

 

اس کے علاوہ طلبہ، یونیورسٹی کے طالب علموں اور اساتذہ کے لیے خصوصی مراعات بھی رکھی گئی ہیں، تاکہ فلم سازی کے میدان میں ان طبقات کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

فیسٹیول ’’114 سیکنڈ کی فلم مبین‘‘ کا اشتہار ۱۳ آبان (۴ نومبر) کو یومِ طلبہ کے موقع پر جاری کیا گیا۔ دلچسپی رکھنے والے افراد ۱۶ آذر (۷ دسمبر) تک اپنی تخلیقات فیسٹیول کے سیکرٹریٹ کو درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے ارسال کر سکتے ہیں:

ویب سائٹ: mobinmedia.com

اس جشنوارے کے کامیاب شرکاء کے تعارف اور اختتامی تقریب کا انعقاد (۲۰ جنوری ۲۰۲۷ء) کو ہوگا۔

بامقصد اور ذمہ دارانہ فن کے فروغ اور دینی و اخلاقی مفاہیم کی ترسیل کے لیے سینما کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا اس جشنوارے کے بنیادی اہداف میں شامل ہے۔ منتظمین کی کوشش ہے کہ فلم سازی کے جدید ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے نوجوان نسل کی اس میدان میں شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ اسلامی تعلیمات، سیرتِ اہلِ بیتؑ اور ایرانی اسلامی طرزِ زندگی کو فن کی زبان میں عوام کے سامنے پیش کیا جا سکے۔/

 

 
فراخوان جشنواره «فیلم قرآنی ۱۱۴ ثانیه‌ای» مبین اعلام شد

4386767

نظرات بینندگان
captcha