قطر قرآنی کانفرنس ’’قطاف‘‘میں علمی و تعلیمی شخصیات کا اجتماع

IQNA

10:42 - November 05, 2026
خبر کا کوڈ: 3520977

قطر قرآنی کانفرنس ’’قطاف‘‘میں علمی و تعلیمی شخصیات کا اجتماع

ایکنا: قرآنی کانفرنس ’’قطاف‘‘ کا دوسرا دوسرا پروگرام وزارتِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم کے اشتراکِ عمل سے تین روز تک جاری رہے گا۔ اس کانفرنس کا عنوان ’’تعلیم: بنیاد سازی سے بااختیاری تک‘‘ رکھا گیا ہے۔

1

ایکنا نیوز کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ’’قرآنی فورم قطاف‘‘ کا دوسرا ایڈیشن وزارتِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم کے اسٹریٹجک تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس کا شعار ’’تعلیم: تشکیل سے بااختیاری تک‘‘ ہے۔ اس کا آغاز ہفتہ، ۷ نومبر کو دوحہ میں ہوگا۔

دوسری ’’قرآنی کانفرنس قطاف‘‘ کا آغاز ۷ نومبر ۲۰۲۶ء کو ہوگا۔ یہ کانفرنس تعلیمی ادارے ’’قطاف‘‘ کے زیرِ اہتمام اور قطر کی وزارتِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم کے اسٹریٹجک تعاون سے منعقد ہوگی، جو ۹ نومبر تک قطر کے قومی مرکز برائے کانفرنسز (QNCC) میں جاری رہے گی۔

اس تین روزہ پروگرام میں علمی نشستیں، خصوصی تربیتی ورکشاپس اور تعلیمی و تدریسی تجربات پر مبنی انٹرایکٹو سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ اس میں تحقیق، تعلیم و تربیت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز محققین، ماہرین اور دانشور شرکت کریں گے۔

یہ علمی پروگرام نظامِ تعلیم کے پانچ باہم مربوط بنیادی ستونوں پر استوار ہے:

استاد

طالب علم

خاندان

نصابِ تعلیم

تعلیمی ماحول

اس پروگرام میں متعدد ممتاز مفکرین اور ماہرین شرکت کریں گے، جن میں بالخصوص شیخ سعید الکمالی، عمر سلیمان، شیخ احمد النفیس، شیخ احمد العربی اور عبدالرحمن الحرمی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قطر کے اندرون و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والی تعلیمی شخصیات اور ماہرین بھی شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں تعلیمی مسائل اور اس شعبے کو درپیش موجودہ چیلنجز کے حوالے سے مختلف علمی خطابات اور مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گا، جن میں سے بعض انگریزی زبان میں بھی پیش کیے جائیں گے۔

یہ فورم اساتذہ، تربیت کاروں، والدین اور شعبۂ تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تربیتی کورسز اور عملی ورکشاپس بھی پیش کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق، اس کانفرنس کے ساتھ ہی ’’شہرِ تکوین‘‘ کے عنوان سے ایک انٹرایکٹو تعلیمی نمائش بھی منعقد ہوگی، جس میں ۴۰ سے زائد تعلیمی و تربیتی ادارے اور تنظیمیں شرکت کریں گی۔

اس کانفرنس میں ’’تحبیر‘‘ کے عنوان سے ایک مقابلہ بھی شامل ہے، جو دو حصوں میں منعقد ہوگا۔

پہلا حصہ: ’’تلاوت اور مہارت‘‘

یہ مقابلہ ۷ سے ۱۵ سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے مخصوص ہے، جس کا مقصد انہیں قرآن کریم کی تلاوت میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

دوسرا حصہ: ’’بنیادی اصولوں سے عملی اطلاق تک‘‘

یہ حصہ تحقیقی نوعیت کا حامل ہے، جس میں محققین، طلبہ اور جامعات سے وابستہ علمی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کا مقصد قرآن کریم میں موجود تربیتی و تعلیمی مفاہیم پر تحقیق کرنا اور ان تعلیمات کو عملی زندگی کے مختلف شعبوں میں نافذ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینا ہے۔

اس کانفرنس کو متعدد سرکاری اداروں، تعلیمی مراکز اور عوامی تنظیموں کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔

یہ فورم تین روزہ علمی خطابات، تحقیقی نشستوں، تربیتی ورکشاپس اور تعاملی سرگرمیوں کے بعد پیر، ۹ نومبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔/

 

4387071

نظرات بینندگان
captcha