بیلجیم نے ہالینڈ کے اسلام فوبیا کو رد کردیا

IQNA

بیلجیم نے ہالینڈ کے اسلام فوبیا کو رد کردیا

7:34 - November 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3503765
بین الاقوامی گروپ: ہالینڈ کے اسلام مخالف سیاست دان گریٹ وایلڈرز نے بیلجیم میں اسلام مخالف پروگرام کی اجازت نہ ملنے پر سفر کا ارادہ ترک کردیا

بیلجیم نے ہالینڈ کے اسلام فوبیا کو رد کردیا


ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ Politico؛ کے مطابق ہالینڈ کے اسلام مخالف سیاست داں گریٹ وایلڈرز نے گذشتہ روز بیلیجیم کا سفر ملتوی کردیا

بروکسل کے مئیر «فیلیپه کلوس» اورمولنیبک کے مئیر «فرانسوا اسهپمانس» نے شدت پسندوں کو اجتماع کی اجازت دینے سے انکار کردیا

کلوس نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ وایلڈرز اس ملک میں نفرت کا پیغام عام کرے۔


وایلڈرز نے اجازت نہ ملنے پر غصے کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی شہروں میں آزادانہ اجتماعات کی اجازت نہ ملنا قابل افسوس ہے۔

گریٹ وایلڈرز اس سے پہلے قرآن اور رسول اکرم (ص) کی شان میں توہین کرچکا ہے اور ہالینڈ کے انتخابات میں قرآن و مساجد پر پابندی کے نعرے کے ساتھ امیدوار بنے تھے مگر شکست سے دوچار ہوئے/.

3659934

نظرات بینندگان
captcha