ایکنا نیوز- منامہ پوسٹ کے مطابق امریکی اخبار ٹایمز نے انکشاف کیا ہے کہ سال ۲۰۱۱ سے شروع ہونے والے عوامی احتجاجات کو روکنے کے لیے بحرین کو اب تک کویت،سعودی اور امارات سے دس ارب ڈالر امداد کی رقم مل چکی ہے۔
منامہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکن ٹایمز سے انکشاف کیا ہے کہ سال ۲۰۱۱ سے جاری عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لیے آل خلیفہ مختلف عرب ممالک سے دس ارب ڈالر دریافت کرچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوامی مظاہروں میں شیعہ اکثریت عوام پیش پیش ہیں اور انکو کچلنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ دس ارب ڈالر کے علاوہ سعودی حکومت مختلف دیگرشعبوں میں بھی مدد کررہی ہے۔
شیخ علی رحمة پر مقدمہ چلانے میں تاخیر
رپورٹ کے مطابق شیعہ رہنما شیخ علی رحمة کے مقدمے میں جان بوجھ کرتاخیر کی جارہی ہے۔
سیٹلایٹ چینل «اللولوءة» کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی رحمہ کو جنوری ۲۰۱۶ میں مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے انکے گھردراز کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔/