ایران کے مفاد میں داعش کو نابود کرنا بے معنی ہے، نیتن یاہو

IQNA

ایران کے مفاد میں داعش کو نابود کرنا بے معنی ہے، نیتن یاہو

8:29 - December 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3460144
بین الاقوامی گروپ: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو تقویت پہنچانے کے مقصد سے داعش کو نابود کرنے کے کوئی معنی نہیں ہیں۔

ایکنانیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو تقویت پہنچانے کے مقصد سے داعش کو نابود کرنے کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی وزیر اعظم نے ایسی حالت میں اشارے کنائے میں دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کی ہے کہ جب اس سے قبل صہیونی حکام نے اس بات پر تاکید کی تھی کہ وہ شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کریں گے۔ بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے میں دہشت گرد گروہ داعش کو صہیونی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت حاصل ہے۔ تل ابیب خطے میں تکفیریوں کی موجودگی کو اپنے مفاد میں جانتا ہے کیونکہ تکفیری گروہ اسلامی ممالک کے کمزور ہونے کا باعث ہیں۔

1859996

نظرات بینندگان
captcha