مصری ٹیلی ویژن سے نامور قرآء کی تلاوت نشر کرنے کا پروگرام

IQNA

مصری ٹیلی ویژن سے نامور قرآء کی تلاوت نشر کرنے کا پروگرام

7:44 - February 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3502545
بین الاقوامی گروپ: مصری چینل «صوت الشعب» سے مصر کے عالمی شہرت یافتہ قاریوں کی تلاوت نشر کی جائے گی

مصری ٹیلی ویژن سے نامور قرآء کی تلاوت نشر کرنے کا پروگرام


ایکنا نیوز- اعلام نیوز کے مطابق مصری ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیزعمران کا کہنا ہے: «صوت الشعب» چینل سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے اس پروگرام کو نشر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے.

انکا کہنا ہے کہ ہرروز رات ڈیڑھ بجے قاریوں کی تلاوت نشر ہوگی

اس چینل سے نادر اور نایاب تلاوت چار سے چھ منٹس پر مشتمل ہوگی اور پانچ سو سے زاید کلپس میں شیخ عبدالباسط عبدالصمد، ابو‌العینین شعیشع، محمد محمود عوض، شیخ الشحات انور، احمد نعینع، شیخ راغب غلوش، شیخ محمود اور صدیق المنشاوی جیسے قاریوں کی تلاوتیں شامل ہیں .


عبدالعزیز عمران کے مطابق اس پروگرام کو نشر کرنے کا مقصد مصر کی عظیم ورثے کو زندہ رکھنا ہے اور معروف پرانے قاریوں کی تلاوتیں بھی نشر ہوں گی ۔

مصری چینل «صوت الشعب» سال ۲۰۱۲ کو شروع کیا گیا ہے اور اس سے مختلف سیاسی اور علمی پروگرامز نشر کیے جاتے ہیں ۔

3576520

نظرات بینندگان
captcha