عیسائی پادری کا درس قرآن مجید

IQNA

عیسائی پادری کا درس قرآن مجید

8:57 - February 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3502556
بین الاقوامی گروپ: امریکی شہر سیاٹل کے مغرب میں عیسائی پادری درس قرآن سے اسلام کے بارے میں غلط تصورات دور کرنے کی کاوش میں مصروف عمل ہیں۔

عیسائی پادری کا درس قرآن مجید


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی شفقنا کے مطابق مغربی سیاٹل کے لوٹران کلیسا کے پادری ران مارشل کا کہنا ہے : عرصے سے میرے دل میں خواہش تھی کہ عیسائیوں کے لیے ایک درس قرآن شروع کروں مگر اس وقت اس کی سب سے زیادہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے

مذہب اور عقاید میں ماسٹر کرنے والے مارشل نے چار مسلمان علما سے بھی کسب فیض کیا ہے اور اس وقت سال بھر میں مختلف کلاسز میں قرآن فھمی اور قرآن و انجیل کے مشترکات پر کلاسز لے رہے ہیں

عیسائی پادری کا کہنا ہے : ا ن کلاسز کا مقصد یہ ہے کہ قرآن مجید کے بارے میں جہالت و نادانی کا خاتمہ کرسکوں اور میرے مطابق قرآن مجید اور انجیل مقدس میں بہت سے مشرکات موجود ہیں اگرچہ غیر قابل انکار اختلافات بھی کافی ہیں مگر ان اختلافات کو غلط نہیں لینا چاہیے اور میں خود انجیل کے حامی ہوتے ہوئے قرآن کا بھی دفاع کرتا ہوں۔


مارشل قرآن کلاسز کے حوالے سے کہتا ہے: ہم چار مختلف قرآت میں قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ مختلف اہم مشترک شخصیات جیسے حضرت ابراهیم(ع)، حضرت مسیح(ع)، حضرت مریم(س)، حضرت یوسف(ع) کے بارے میں اسٹڈی کرتے ہیں۔

انکا کہنا ہے : قرآن و انجیل میں قابل قدر اختلافات اور مشابہات کے باوجود میں واضح کرسکتا ہوں کہ قرآن مجید دہشت گردی کی کتاب نہیں اور قرآن تو امن وصلح کا حامی ہے۔

3577587

نظرات بینندگان
captcha