ترکی ؛ اسکول کے طلبا میں قرآن مجید کی مفت تقسیم + تصاویر

IQNA

ترکی ؛ اسکول کے طلبا میں قرآن مجید کی مفت تقسیم + تصاویر

9:04 - March 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3502717
بین الاقوامی گروپ: ترکی کی فلاحی انجمن کے تعاون سے شہروں اور دیہاتوں کے اسکولوں میں مفت قرآن مجید کے نسخے تقسیم کیے گیے

ترکی ؛ اسکول کے طلبا میں قرآن مجید کی مفت تقسیم + تصاویر

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «آناتولی» کے مطابق ترکی کی «حیرت» نامی فلاحی انجمن کی جانب سے شہر اور دیہاتوں کے مختلف اسکولوں میں پانچ سو قرآن مجید کے نسخے مفت تقسیم ہوئے جسکا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج بتایا جاتا ہے.

حیرت انجمن کے رکن «شهموس تمیز» کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کی مدت میں پانچ سو قرآن مجید تقسیم ہوچکے ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ معاشرے میں اکثر مسایل قرآن مجید سے دوری کی وجہ سے ہیں اور اگرلوگ قرآن پر عمل کرنا شروع کردیں تو مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے.

شهموس تمیز نے قرآن میں تدبر اور تفکر کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے مسایل کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہم اقتصادی،سیاسی اور ثقافتی حوالے سے قرآن کی نصیحیتوں سے دوری اختیار کرچکے ہیں اور اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ ہم طلبا کو قرآن مجید سے نزدیک کرسکے جو یقینا معاشرے کی ترقی اور فلاح و بھبود کے لیے اہم ہے۔

ترکی ؛ اسکول کے طلبا میں قرآن مجید کی مفت تقسیم + تصاویر

ترکی ؛ اسکول کے طلبا میں قرآن مجید کی مفت تقسیم + تصاویر

3585625

نظرات بینندگان
captcha