بحرین میں ایک اور عالم دین گرفتار

IQNA

بحرین میں ایک اور عالم دین گرفتار

7:08 - April 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3502894
بین الاقوامی گروپ: آل خلفیہ کے حکم پر ایک اور نامور عالم دین «شیخ عبدالزهراء کربابادی» کو گرفتار کرلیا گیا ہے

بحرین میں ایک اور عالم دین گرفتار


ایکنا نیوز- بحرین میں علما اور دانشوروں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز ایک نیا واقعہ رونما ہوتا ہے۔

 العالم نیوز چینل کے مطابق کہا جاتا ہے کہ آل خلفیہ کے عناصر نے صبح سویرے شیخ «عبدالزهراء کربابادی» کے گھر پر حملہ کرکے انکو انکی زوجہ اور بہن کے ہمراہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ آخری چند ہفتوں میں علما اورانقلابی شخصیات پر تشدد کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

3593852

نظرات بینندگان
captcha