یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا

IQNA

یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا

11:05 - June 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3503161
بین الاقوامی گروپ: حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے مختلف شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہویے

یوم  شہادت حضرت  علی علیہ السلام  عقیدت و احترام سے منایا گیا

ایکنا نیوز- حضرت علی کے یوم شہادت پر ملک کے مختلف شہروں میں علم و ذوالجناح کے جلوس نکالے گیے اورمختلف شہروں میں یومِ علی کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔

یوم علی کے موقع پرتکفیری حملوں کے پیش نظر ملک بھر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے، سیکیورٹی کیلئے پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا  ۔

کراچی میں مرکزی جلوس شاہ خراسان سے برآمد ہوا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

یوم علی کے موقع پر راولپنڈی کا مرکزی جلوس مومن پورہ سے برآمد ہوا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول پر اختتام پذیر ہوا، جبکہ اسلام آباد میں یوم علی کا مرکزی جلوس جی سکس امام بارگاہ سے بعد نماز ظہرین برآمد ہوا۔ جلوس لال کوارٹر، صدر روڈ، لال مسجد سے ہوتا ہوا واپس جی سکس امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوا۔

لاہور میں بھی یوم علی کی مناسبت سے مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا۔

پشاور میں بھی یوم علی کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ عالم شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

سکھر میں یوم علی کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے بر آمد ہوا، جو مہران مرکز اور ایوب گیٹ سے ہو کر واپس مرکزی امام بارگاہ اختتام پذیر ہوگیا۔
نظرات بینندگان
captcha