برطانیہ؛ مسجد «ٹیسسایڈ» میں غیر مسلموں کے لیے افطار پارٹی

IQNA

برطانیہ؛ مسجد «ٹیسسایڈ» میں غیر مسلموں کے لیے افطار پارٹی

11:00 - June 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3503165
بین الاقوامی گروپ: برطانیہ کے شمال مشرقی حصے میں رمضان المبارک سے آشنائی کے لیے غیر مسلموں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

برطانیہ؛  مسجد «ٹیسسایڈ» میں غیر مسلموں کے لیے افطار پارٹی


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «gazettelive» کے مطابق ڈھائی ہزار افراد گنجائش والی مسجد «ٹیسسایڈ» علاقے کی سب سے بڑی مسجد شمار کی جاتی ہے جس کی تعمیر پر دو ملین پونڈ سے زاید لاگت آئی ہے

ہفتے کو اوپن ڈے مسجد پروگرام کے تحت شام کے وقت یہاں تمام مقامی لوگوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں کافی لوگ شریک تھے

مسجد کے ڈایریکٹر «شکیل حسین» کا کہنا تھا: پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ جو لوگ اسلام سے بدظن ہے وہ قریب سے اسلام اور مسجد سے آشنا ہو۔


انکا کہنا تھا کہ بہت سے افراد نے اسمیں شرکت کرکے اسلام اور رمضان کے حوالے سے سوالات کیے۔

شکیل حسین کے مطابق فنڈنگ ریزنگ کی وجہ سے مسجد کی تعمیر میں کافی وقت لگا اور مسجد کی مدد سے ہر سال رمضان المبارک میں دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے لیے بھی افطار پارٹی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

3610848

نظرات بینندگان
captcha