دوسروں کے سہارے کی امید رکھنا غلطی ہے، رہبر انقلاب اسلامی

IQNA

دوسروں کے سہارے کی امید رکھنا غلطی ہے، رہبر انقلاب اسلامی

12:17 - September 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3503572
بین الاقوامی گروپ: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں انقلاب اسلامی کی سپریم کونسل کے معزز اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ساری دنیا سے رابطہ کاٹ لیا جائے، لیکن ہمیں اپنی عظیم قدرت اور طاقت کو دوسروں کے عصاء سے تبدیل نہیں کرنا چاہیئے۔ اگر ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے بجائے دوسروں کے سہارے کی تلاش میں ہوں تو یہ بہت بڑی غلطی ہو گی۔
دوسروں کے سہارے کی امید رکھنا غلطی ہے، رہبر انقلاب اسلامی
ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی سپریم کونسل کے اراکین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب کی ویب سائٹ کے مطابق رہبر انقلاب نے مجلس خبرگان کے معزز اراکین سے ملاقات میں سپریم کونسل، ایران کے داخلی مسائل اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی۔ رہبر انقلاب نے کہا کہ ہمارے ملک میں با استعداد اور با ارادہ نوجوانوں کی کمی نہیں ہے، ہمارے پاس ماہر افراد موجود ہیں۔ اچھے کسان، کارخانہ جات، تولیدکنندگان، استاد وغیرہ موجود ہیں۔ ایسے افراد کے ذمے کام لگائے جائیں، یہ لوگ ہیں جو ملک کی مشکلات کو حل کر سکتے ہیں۔

سید علی خامنہ ای نے بین الاقوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ دنیا سے رابطہ منقطع کرلیں۔ ، لیکن ہمیں اپنی عظیم قدرت اور طاقت کو دوسروں کے عصاء سے تبدیل نہیں کرنا چاہیئے۔ اگر ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے بجائے دوسروں کے سہارے کی تلاش میں ہوں تو یہ بہت بڑی غلطی ہو گی۔ بین الاقوامی روابط میں مذاکرات انجام دینا کوئی عیب نہیں ہے لیکن میرا ایٹمی مذاکرات کے بارے میں جو اشکال تھا وہ یہ ہے کہ ہمیں مذاکرات کرنے چاہئے میں اس کا مخالف نہیں ہوں لیکن ان مذاکرات میں باریک بینی کے ساتھ اس بات کا دھیان رکھنا اور خیال کیا جانا چاہیئے کہ دوسری جانب جو غلطی اس کا دل چاہے انجام نہ دسکے۔

انہوں نے امریکی صدر کی تقریر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس امریکی صدر کی اقوام متحدہ میں جاہلانہ تقریر سنی ہو گی۔ اس کی تقریر کی ادبیات بہت بری اور گھٹیا قسم کی تھی۔ گینگسٹر ادبیات اور بے معنی دھمکیاں اور سو فیصد غلط تجزیاتی تقریر تھی۔ ایک ایسی تقریر تھی جو جھوٹ اور غلط معلومات سے بھری ہوئی تھی، شاید اس تقریر میں بیس واضح جھوٹ موجود تھے۔ ایسی تقریر ان کے پریشانی، غصے اور بے چارگی کی روشن علامت ہے۔

اس ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ احمد جنتی اور آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی نے مجلس خبرگان رہبری کے تیسرے رسمی اجلاس کی رپورٹ پیش کی۔
نظرات بینندگان
captcha