ایکنا نیوز- کویٹہ میں ایرانی ثقافتی مرکز، ایرانی قونصلیٹ اور ایرانی مدرسے کے تعاون سے خوبصورت جشن بعثت کا پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں مذکورہ تینوں اداروں کے نمایندے شریک تھے۔
جشن مبعث کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے سے ہوا جسکے بعد مقررین نے رسول اکرم کی سیرت اور فضایل پر خطاب کرتے ہوئے انکی رہنمائی پر عمل کو کامیابی کا راز قرار دیا۔
جشن مبعث پروگرام کے آخرمیں انعامات تقسیم کیے گیے اور پرتکلف عشائیے پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔