ابراهیمی‌ترکمان: ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے زیراہتمام ۳۰ ممالک کے ساتھ بین المذاہب گفتگو

IQNA

ابراهیمی‌ترکمان: ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے زیراہتمام ۳۰ ممالک کے ساتھ بین المذاہب گفتگو

13:05 - May 01, 2018
خبر کا کوڈ: 3504517
بین الاقوامی گروپ: ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سربراہ نے اٹلی کے ادارہ دایرہ المعارف کے سربراہ سے گفتگو میں کہا کہ ادارے کے زیر اہتمام اب تک تیس ممالک کے ساتھ بین المذاہب گفتگو کی نشستیں منعقد ہوچکی ہیں

ابراهیمی‌ترکمان:ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے زیراہتمام ۳۰ ممالک کے ساتھ بین المذاہب گفتگو

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق اٹلی کے ادارہ دایرہ المعارف کے سربراہ «ماسیمو برای» اور سابق وزیر ثقافت نے ادارہ ثقافت کا دورہ  اور ابوذر ابراهیمی‌ترکمان سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا

 

ابراهیمی‌ترکمان نے دو طرفہ ثقافتی تعلقات کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس میں اضافے کے لیے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں

 

ادارہ ثقافت کے سربراہ نے دنیا میں بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں ہم آہنگی اور وحدت کی گفتگو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

 

ابراھیمی ترکمان نے وحدت و ہم آہنگی کو شدت پسندی سے نمٹنے میں اہم قرار دیا اور کہا کہ ہم اس حوالے سے ہرطرح کی تجویز کو خوش آیند سمجھتے ہیں۔

 

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سربراہ نے اٹلی کے ادارہ دایرہ المعارف کے سربراہ سے گفتگو میں کہا : ادارے کے زیر اہتمام اب تک پینتیس سال کے عرصے میں تیس ممالک کے ساتھ بین المذاہب گفتگو کی نشستیں منعقد ہوچکی ہیں جنمیں مختلف آسمانی مذاہب کے دانشوروں کے ساتھ ہم آہنگی پر سیرحاصل مباحثے کیے گیے ہیں۔

 

 

ترکمان کا کہنا تھا کہ روحانیت سے دوری نے عصر حاضر کے انسان کو دلدل میں دھکیل دیا ہے اور اس حوالے سے علما کی رہنمائی اور ان موضوعات پر تبادلہ خیال نہایت اہم ہے۔

 

انہوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ ایران اور اٹلی کے درمیان گفتگو کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

 

اٹلی کے ادارہ دایرہ المعارف کے سربراہ ماسیمو نے ایران اور اٹلی کے درمیان ثقافتی تعلقات پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی اس حوالے سے ایران اور یورپ کے ثقافتی وحدت کی گفتگو میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران کی ثقافت دوست ملت سے آشنائی پر انہیں خوشی ہے اور دونوں ممالک میں عالمی عدل و انصاف کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔/

 

3710660

نظرات بینندگان
captcha