دبئی خواتین قرآنی مقابلوں کا تیسرا دن

IQNA

دبئی خواتین قرآنی مقابلوں کا تیسرا دن

7:24 - November 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3505321
بین الاقوامی گروپ- مقابلے کے تیسرے دن کینیا،الجزایر، اردن، یوگنڈا، داغستان، سری لنکا اور جیبوتی کی طالبات نے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ایکنا نیوز- اخبار اماراتی الاتحاد کے مطابق دبئی بین الاقوامی خواتین قرآنی مقابلہ «شیخة فاطمة بنت مبارک» جاری ہے اور تیسرے دن بھی صبح و شام کے اوقات میں طالبات نے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

 

مقابلوں کا تیسرا دن اہم رہا اور سخت مقابلے دیکھے گیے جہاں مختلف نمایندوں نے بہترین آوازوں سے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

خولة عزوز، الجزایر، خنساء حسین احمد، کینیا، فاتمات مغومیدوف ، داغستان، ساجدة محمود علی العوضی، اردن، رحمة بامواییرا کاسوما ، یوگنڈا، زینب نازا محمد نالیم، سری لنکا اور حواء محمد وعیس جیبوتی کے نمایندوں نے روایت حفص از عاصم میں فن کا مظاہرہ کیا۔

 

دبئی میں تیسرے بین الاقوامی قرآنی مقابلے«شیخة فاطمة بنت مبارک» اتوار سے شروع ہوچکے ہیں جسمیں ۶۳ ممالک سے خواتین شریک ہیں اور حفظ کے ان مقابلوں میں خلیلی ثمرین ایران کی نمایندگی کررہی ہے۔/

/3762089

نظرات بینندگان
captcha