کویت؛ «چھوٹےخطیب » کا مقابلہ

IQNA

کویت؛ «چھوٹےخطیب » کا مقابلہ

8:21 - March 10, 2019
خبر کا کوڈ: 3505841
بین الاقوامی گروپ- نویں چھوٹے خطیب مقابلہ نوجوانوں اور جوانوں کے لیے منعقد جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الشرق ٹایمز کے مطابق کویت کے مساجد الاینس اور فلاحی ادارے برایے امور قرآنی کے تعاون سے «چھوٹےخطیب » کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

مذکورہ مقابلوں کی اختتامی تقریب یا مرحلہ ۲۳ مارچ کو کویت کے قرآنی مرکز «غملاس» میں منعقد ہوگا جسمیں نو سے بارہ سال کے نوجوان شرکت کریں گے۔

 

قرآنی فلاحی ادارے کے ڈایریکٹراحمد المرشد کا کہنا تھا: چھوٹے خطیب مقابلے کا مقصد اسلامی معاشرے میں آگاہی کے لیے خطیبوں کو آمادہ کرانا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلوں میں شرکت کے لیے واٹس اپ کے زریعے نام لکھوایا جاسکتا ہے اور طلبا کو تصویر والے کارڈ ارسال کرنا ہوگا۔

 

المرشد نے مزید کہا: خطبوں کی مدت پانچ منٹ سے زیادہ نہ ہو اور اعتماد کے ساتھ واضح عربی زبان میں تقریر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلوں کی کمیٹی کے تعاون سے اگلے ہفتے کو دو روزہ فن خطابت کا کورس بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

 

المرشد کا کہنا تھا: مقابلوں میں ٹاپ ٹین مقررین کو انعامات دیے جائیں گے اور اول کو پانچ لاکھ دینا، دوم تین سو اور سوم کو ۲ لاکھ دینا انعام دیا جائے گا۔/

3796539

نظرات بینندگان
captcha