الجزائر؛قرآن کی اشاعت پر نظارت کی کمیٹی کا دوبارہ قیام

IQNA

الجزائر؛قرآن کی اشاعت پر نظارت کی کمیٹی کا دوبارہ قیام

9:37 - August 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3504921
بین الاقوامی گروپ: قرآنی نسخوں میں غلطیوں کی موجودگی کے بعد وزارت اوقاف نے نظارت کمیٹی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ایکنا نیوز- لبنانی اخبار روزنامه النهار کے مطابق بڑی تعداد میں غلطیوں کی نشاندہی کے بعد الجزایر کے وزیر اوقاف محمد عیسی نے قرآن کی اشاعت پر نظارتی کمیٹی کو دوبارہ فعال کرنے کا حکم جاری کردیا

 

وزارت اوقاف کے مطابق نے ماہرین کے گروپ سے کہا کہ وزارت اوقاف سے اجازت نامہ لیکر کام شروع کیا جائے۔

 

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے ممبران کا تعین کرکے رسمی طور پر کام شروع کیا جائے اور اس سے پہلے موجود کمیٹیاں جنکے اجازت نامے منسوخ ہوچکے تھے وہ بھی دوبارہ رابطہ کرکے کام شروع کرسکتی ہیں۔

 

وزارت اوقاف الجزایر نے ائمه مساجد اور قرآنی مراکز کے سربراہوں کو حکم دیا ہے کہ «الحاذق الصغیر» قرآنی نسخے جو«ابن الحفصی» پبلیکیشنز کا شایع کردہ ہیں ان کو فوری طور پر واپس جمع کرایا جائے کیونکہ اس نسخے میں کافی غلطیاں موجود ہیں۔

 

وزارت اوقاف نے تمام مدارس اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ  نسخے کو مراکز میں تقسیم نہ کریں۔/

3735584

نظرات بینندگان
captcha