سياسی گروپ:عالم تشيع كے عظيم مرجع آية الله العظمی سيستانی حفظه الله نے حكومت عراق كے سربراهوں كو خطاب كرتے هوۓ فرمايا :آپ ايران كے صدر احمدی نژاد كی عوامی رابطه پاليسی كو اپنے لیے اسوه قرار دیں
ايران قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق ايران كے علاقه اهواز سے قومی اسمبلی كے ممبر جناب ناصر سودانی نے قومی اسمبلی كے اجلاس میں زور دے كر كها :حكومت عراق كے سربراهوں نے حال هی میں عالم تشيع كے مرجع اية الله العظمی سيد علی سيستانی حفظه الله سے جو ملاقات كی تو اس میں انهوں نے فرمايا :عراقی مظلوم عوام سے رابطه ركھنے كے لیے آپ ايرانی صدراحمدی نژاد كے صوبائ دوروں كے ذريعے عوامی رابطه مهم كے تجربه سے بھر پور استفاده كریں