قاﺋد انقلاب اسلامی ايران : ملكی ترقی اور قومی وقار اسلام كی بركت سے ہے -

IQNA

قاﺋد انقلاب اسلامی ايران : ملكی ترقی اور قومی وقار اسلام كی بركت سے ہے -

سياسی گروپ :اس انقلابی راہ كو آگے بڑھانے كےلیے ملت كا فرد فرد بالخصوص آپ جوان تيار رہیں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قاﺋد انقلاب اسلامی ايران حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے يورپين اسٹوڈينٹس كی اسلامی تنظيموں كی يونين كی طرف سے منعقدہ نشست كو جو پيغام بھيجا اس میں فرمايا: كہ ملكی ترقی اور قومی وقار صرف اسلام كی بدولت ہے اور اس تحريك كو آگے بڑھانے كےلیے ملت كے فرد فرد ،بالخصوص آپ جوانوں كو تيار رہنا ہوگا-
قاﺋد انقلاب اسلامی ايران كے پيغام كامتن
بسم اللہ الرحمن الرحيم
عزيز طلبہ!
میں آپ كو اس نشست میں خوش آمديد كہتا ہوں اور خداوند متعال سے آپ كی كاميابی كی دعا كرتا ہوں- اب آپ سن كے اعتبار سے بہار میں ہیں-ايسی بہار جس كو آپ كی جدو جہد نے سرسبز و شاداب كيا ہوا ہے اور خوشی كی بات یہ بھی ہے كہ ملك و قوم بھی اپنے مصمم ارادوں كے ساتھ ترقی كی بہار میں ہے ،چونكہ اس قوم كی تاريخ سنہری اور انكا عزم راسخ اور اس كے اہداف بلند ہیں –لہذا آﺋندہ بھی اس كی مزيد ترقی يقينی ہے اور یہ سب كچھ ہم نے اسلام سے ليا ہے آج ملك میں ترقی اور قومی وقار كے ترانے سنے جا رہے ہیں اور اس تحريك كو آگے بڑھانے كےلیے ملت كے فرد فرد بالخصوص آپ جوانوں اور ممتاز افراد كو تيار رہنا چاہیے اور خداوند منان سے ہدايت اور مدد كی درخواست كرنی چاہیے اور اپنے پاك و پاكيزہ دلوں كو اس كے قريب كریں اور اپنے آپ كو ملكی وقار بڑھانے كےلیے تيار كریں –خدا آپ كا حامی وناصر ہو -
سيد علی خامنہ ای