۔امريكی خفیہ ايجنسيوں كی رپورٹ: جنگ عراق امريكہ كے خلاف عالم اسلام كی نفرت كا باعث بنی ہے

IQNA

۔امريكی خفیہ ايجنسيوں كی رپورٹ: جنگ عراق امريكہ كے خلاف عالم اسلام كی نفرت كا باعث بنی ہے

امريكی انٹليجنس ايجنسيوں كی خفیہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے كہ جنگ عراق، امريكہ كے خلاف عالم اسلام كی نفرت كا باعث بنی ہے ۔



اس رپورٹ كے مطابق جس كے كچھ حصے امريكی صدر كی اجازت سے شائع كئے گئے ہیں عراق پر امريكہ كے حملے جہادی تحريكوں كے حاميوں میں اضافے كا باعث بنے ہیں ۔

اس رپورٹ كے مطابق آيا ہے كہ جنگ عراق امريكہ كے خلاف عالم اسلام كی شديد نفرت كا موجب بنی ہےاور عراق میں مزاحمت كاروں كی كاميابی دوسرے ملكوں میں مزاحمت كاروں كو متاثر كررہی ہے۔

امريكی صدر جارج بش نے صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے نيويارك ٹائمز میں اس رپورٹ كی اشاعت كی مذمت كی اور كہا كہ اس كا مقصد ماہ نومبر میں ہونے والے كانگريس كے وسط مدتی انتخابات پر اثر ڈالتا ہے ۔

صدر بش نے گيارہ ستمبر كی مناسبت سے منعقدہ تقريبات میں كہا تھا كہ جنگ عراق امريكہ میں دہشت گردانہ حملوں میں كمی اور سيكورٹی كی صورتحال كے بہتر بننے كا باعث ہوئی ہے ۔قابل ذكر ہے كہ صدربش ايسے عالم میں دہشت گردی كے خلاف جد وجہد كی بات كررہے ہیں كہ امريكہ كے بہت سے حكام اور ذرائع ابلاغ نے كہا ہے كہ جنگ عراق دنيا میں دہشت گردی میں اضافے كا باعث بنی ہے ۔ان حكام اور ذرائع ابلاغ نے جنگ عراق كو صدر بش كی سب سے بڑی غلطی قرارديا ہے ۔