ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ اور ریڈيو تہران كے مطابق صدر مملكت نے كہا كہ ملت ايران متحد ہے اور اللہ پر بھروسہ كرتے ہوئے زور زبردستی كرنے والی طاقتوں كے سامنے ڈٹی ہوئی ہے۔
انہوں نے كہا كہ ہماری قوم امن پسندی قانون پسندی اور منطق كے ساتھ اپنے امور كی حفاظت كريگی۔ ڈاكٹر احمدی نژاد نے كہا كہ ملت ايران جارحيت كی قائل نہیں بلكہ بات چيت كے قائل رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ زور زبردستی كی پاليسی كی حامل طاقتوں كے لئے آج ہمارا یہ پيغام ہے كہ نا انصافی اور انسانی قتل و غارت گری بہت ہو چكی اب ہم كہتے ہیں كہ راہ خدا كی طرف پلٹ آؤ ورنہ فرعون، نمرود اور صدام جيسا حشر تمہارا بھی ہوگا۔