زائرين كی بس الٹ گئی: 12 ہلاك

IQNA

زائرين كی بس الٹ گئی: 12 ہلاك

سماجی گروپ :سكھر كے قريب قومی شاہراہ پر ايك مسافر كوچ الٹنے سےكم سے كم بارہ افراد ہلاك اور چاليس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔








ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بی -بی -سی سے نقل كيا ہے كہ روہڑی كے نزديك قومی شاہراہ پر یہ حادثہ جمعرات كی شام اس وقت پيش آيا جب اروڑ سے آنے والی ايك مسافر كوچ ٹائی راڈ ٹوٹنے كی وجہ سے الٹ گئی۔ بس الٹنے كے بعد اسے آگ نے لپیٹ میں لےليا۔ ارد گرد كے لوگوں كی ايك بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور آگ بجھا كر پھنسے ہوئے مسافروں كو باہر نكالا۔
حادثے میں فوت ہونے والے بارہ افراد میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ اس كے علاوہ پانچ سگےبھائی بھی اس حادثے كا شكار ہوگئے ہیں۔ زخميوں كو روہڑی اور سكھر كے سول ہپستالوں پہنچاياگيا ہے۔ ڈاكٹروں كے مطابق پانچ زخميوں كی حالت تشويشناك ہے۔
عيد كی چھٹيوں كی وجہ سے سول ہسپتال میں ڈاكٹر اور ديگر عملے كی كمی كی وجہ سے زخميوں كو مشكلات پيش آ رہی ہیں۔ تاہم عملے كو ہنگامی بنيادوں پر طلب كر ليا گيا۔
ضلع ناظم سكھر كے مطابق تمام زخمی اور ہلاك ہونے والے لوگوں كا تعلق سائٹ ايريا سے ہے۔ روہڑی كے تحصيل ناظم كا كہنا ہے عملے، دوائيوں اورخون كی عدم دستيابی كے باعث فوت ہونے والوں كی تعداد بڑھنے كا خدشہ ہے۔
سكھر كے سائیٹ ايريا كے گاؤں مشائخ كے رہائشی مسافر اروڑ میں بزرگ شكر شاہ كی درگاہ پر منت كا چڑھاوا چڑھانے كے بعد واپس آرہے تھے كہ كوچ حادثے كا شكار ہوگئی ۔