رہبر انقلاب اسلامی: ملت اسلامی ايران دنيا بھر كے سامنے اسلامی نظام كا نمونہ پيش كرےـ

IQNA

رہبر انقلاب اسلامی: ملت اسلامی ايران دنيا بھر كے سامنے اسلامی نظام كا نمونہ پيش كرےـ

سياسی گروپ: رہبر انقلاب اسلامی نے شاہرود میں پر شكوہ اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے فرمايا: ايسا معاشرہ جس میں مادی اور علمی ترقی كے ساتھ سا تھ معنوی وا خلاقی ترقی بھی ھو اسے دنيا بھر كے سامنے پيش كرنے كی ضرورت ھے ـ

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شاہرود شہر میں لاكھوں عاشقان انقلاب سے خطاب كرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمايا:ملت ايران كی ذمہ داری ہے كہ ايك ايسا معاشرہ جس میں مادی و علمی ترقی كے ساتھ اخلاقی و معنوی ترقی بھی عروج پر ہو دينا كے سامنے پيش كرے ، انھوں نے فرماياكہ ايسی فكر كو عملی جامہ پہنانے كے لئے فداكار، مومن اور شجاع افراد كی ضرورت ہےـ
انھوں نے فرمايا كہ دشمن گذشتہ ۲۷ سال سے یہ كوشش كر رہا ہے كہ ايك آئیڈيل نظام اسلامی كے حصول سے جوانوں كو نا اميد كردے ليكن اس كی ساری سازشیں نقش بر آب ثابت ہوئیں اور آئندہ بھی حكومتی عھدہ دار اپنی مسلسل كوشش سے جوانوں كو نااميد نہیں كریں گےـ
انھوں نے ايك آئیڈيل معاشرے كے بارے میں فرمايا: وہ معاشرہ كہ جس میں صلاحيتوں كو عدالت اجتماعی كے ساتھ پروان چڑھا يا جا ئےايك آئیڈيل معاشرہ ہے ـ
انھوں نے ملت فلسطين و لبنان كی كاميابی كو ملت ايران كی بيداری كا مرھون منت قرار ديا حالانكہ ايران نے اس میں كوئی مداخلت نہیں كی ہےـ
رہبر انقلاب نے فرمايا كہ ملت ايران ہزاروں سختيوں كے باوجود پر چم لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ كو تھامے ہوئے ہے اور یہ ايك بہت بڑا افتخار ہےـ
انھوں نے شاہرود شہر كو اساتذہ اور علماء كا شہر قرار ديا ـ
اس سے پہلے امام جعمہ شاہرود نے رہبر انقلاب اسلامی كو خوش آمديد كہاـ