ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب كے پيغام كا متن اس طرح ہے ـ
بسم اللہ الرحمن الرحيم ، انا للہ و انا الیہ راجعون ـ
مجھے افسوسناك خبر ملی ہے كہ عالم ربانی اور عظيم فقیہ آيت اللہ العظمیٰ مرزا جواد تبريزی نے رحلت فرمائی ہے اور حوزہ علمیہ قم كو سوگوار كرديا ہے ـ
آپ مرجع تقليد اور حوزہ علمیہ قم كے مایہ ناز اساتذہ میں سے تھے گزشتہ كئی سالوں سے فضلاء اور طلاب اس عظيم فقیہ اور اصولی سے مستفيد ہورہے تھے آپ تقویٰ كے پيكر اور شاگردوں اور عقيدتمندوں كے لئے شفيق باپ كی طرح تھے آپ انقلاب اسلامی كی سرگرميوں میں بھی پيش پيش رھے ـ
دفاع مقدس كے دوران شھداء كی تشييع جنازہ میں آپ كی شركت كو لوگ ابھی تك نہیں بھولے ہیں ـ
آپ كی وفات حسرت آيات سے حوزہ علمیہ قم كو ناقابل جبران نقصان پہنچا ہے ـ
میں آپ كی رحلت پر مراجع تقليد، علماء اعلام ، مدارس علمیہ ، ملت ايران، آپ كے شاگردوں ، عقيدتمندوں ، آپ كے مقلدين اور خاندان كو تسليت عرض كرتا ہوں ـ
اور خداوند متعال سے دعاگو ہوں كہ ان كو جزاء صالحين عطا كرے ـ