ايران كے شہر تكاب میں پيغمبر اعطم كے درخشندہ صفات پر ايك بڑی نشست ـ

IQNA

ايران كے شہر تكاب میں پيغمبر اعطم كے درخشندہ صفات پر ايك بڑی نشست ـ

سماجی گروپ: ايران كے شہر تكاب میں ھفتہ رضاكار كی مناسبت سے پيغمبر اعظم (ص) كے درخشندہ صفات پر ايك بڑی نشست ـ
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ـ تكاب كے رضا كاروں كے افسر جناب "اسفند يار كرمی" نے صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ یہ نشست ھفتہ رضا كار كی مناسبت سے رضا كاروں كی مختلف انجمنوں كی موجودگی میں ہوگی ـ
انھون نے مزيد كہا كہ اس نشست كے علاوہ "تكاب" میں ھفتہ رضاكار كی مناسبت سے 60 پروگرام منعقد كئے جائیں گے جو ثقافتی ، فنی اور ورزشی امور سے متعلق ہوں گے ـ
"كرمی" نے مزيد كہا كہ پسماندہ علاقوں میں ڈاكٹروں كی ٹيم بھی بھيجی جائے گی جو رضا كاروں كا مفت علاج كرے گی ـ اور آئیڈيل رضا كاروں كی تجليل كی جائے گی ـ