قاﺋد انقلاب نے آيت اللہ تبريزی كی مجلس ترحيم میں شركت كی-

IQNA

قاﺋد انقلاب نے آيت اللہ تبريزی كی مجلس ترحيم میں شركت كی-

سياسی گروپ: قاﺋد انقلاب اسلامی ،حكومتی اور فوجی نماﺋندوں كی موجودگی میں مدرسہ شہيد مطہری تہران میں آيت اللہ تبريزی كی مجلس ترحيم منعقد ہوئی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قاﺋد انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے مدرسہ شہيد مطہری تہران میں آيت اللہ تبريزی كی مجلس ترحيم میں شركت كی-
اس مجلس سے آيت اللہ استادی ،(استاد حوزہ علمیہ قم) ،نے خطاب كرتے ہوۓ فرمايا كہ آيت اللہ تبريزی كااہل بيت اور مجالس عزا سے دلی لگاٶ تھا اور یہ لگاٶ اتنا شديد تھا كہ معاشرے كا ہر فرد اس كو محسوس كرتا ہے –
جناب رضا استادی نےفرمايا:پيغمبر اكرم ۖ تواضع كو علماء دينی كا خاصہ قرار ديتے تھے اور یہ خصلت بھی آيت اللہ تبريزی میں بدرجہ اتم پائی جاتی تھی-
استاد حوزہ نے مزيد كہا كہ فقھا ہميشہ لوگوں كو قرآن اور سنت كے مطابق رہنمائی كرتے رہے اور اس پيغام كو آنے والی نسلوں تك منتقل كرتے رہے –
قابل ذكر ہے كہ یہ مجلس ترحيم رہبر معظم كی طرف سے تھی اس میں تہران كے لوگوں كی بھر پور شركت كے علاوہ ،اسلامی جمہوری ايران كے صدر ،مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ ،چيف جسٹس ،وزير اطلاعات اور امن و عامہ كے وزير نے بھی شركت كی –