ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبد اللہ جوادی آملی نے قم میں ہفتہ رضا كار كی مناسبت سے رضاكاروں كے ہيد كوارٹر كے اراكين كے اجتماع میں اس مطلب كی وضاحت كی كہ آج ملك میں امن و امان ،رضاكاروں كے وجود كی بركت سے ہے –
انہوں نے رضاكاروں كو انقلاب ،افكار امام اور رھبر سے وابستہ جانتے ہوۓ كہا:رضاكار ملك میں ايك شجرہ طيبہ كے عنوان سے اسلامی انقلاب اور اس كی عزت و استقلال كی محافظ ہے-
آيت اللہ جوادی آملی نے آٹھ سالہ مقدس دفاع میں رضا كاروں كی شجاعت اور بہادی كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا:رضا كاروں نے اس دور میں بھی امام كے افكار كی پيروی كرتے ہوۓ ايران كے دشمنوں پر فتح حاصل كی تھی-
قم كے قاﺋم مقام امام جمعہ نے مزيد كہا:اگر ملك میں رضا كار نہ ہوتے تو غير ملكی طاقتیں ايك لمحہ بھی ايران كو مہلت نہ ديتیں اور ہمارے ملك پر قبضہ كرليتں –