آيت اللہ صافی گلپاﺋيگانی :آج شيعيان علی پر مختلف انداز كی بھاری ذمہ دارياں ہیں-

IQNA

آيت اللہ صافی گلپاﺋيگانی :آج شيعيان علی پر مختلف انداز كی بھاری ذمہ دارياں ہیں-

سياسی گروپ: آج غيبت كے زمانے میں شيعوں كی ذمہ دارياں بہت زيادہ اور مختلف انداز كی ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اردبيل كی اسلامی اوپن يونيورسٹی كے طلباء كو حوزہ علمیہ قم میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ عيبت كے زمانے میں ہمیں چاہیے كہ اسلامی اقدار كو عام كریں جبكہ آج مذھبی اقدار كو كمزور كيا جا رہا ہے لہذا اس سلسلے میں ہمیں زيادہ كام كرنا چاہیے-
حوزہ علمیہ قم كے استاد نے كہا كہ ايسے ماحول میں جو شخص بھی اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل كرتے ہوۓ ثابت قدم رہے گا-وہ امام زمانہ عج كا ناصر اور مدد گار قرار پاۓ گا-
انہوں نے مزيد كہا كہ جو شخص بھی اپنے مومن ہونے كا دعوی كرتا ہے اسے چاہیے كہ خدا ،قيامت ،اور انبيا الہی اور غيبی امداد پر ايمان ركھے-اور غيبت پر ايمان ركھنے كا ايك مصداق امام زمانہ عج كے ظہور كا انتظار ہے-