پاكستان اور عراق میں عزاداران امام حسين ۜ كی شہادت پر ايران كا شديد ردعمل-

IQNA

پاكستان اور عراق میں عزاداران امام حسين ۜ كی شہادت پر ايران كا شديد ردعمل-

سياسی گروپ:ايران كے سيكرٹری خارجہ محمد علی حسينی نے پاكستان اور عراق كے دھشت گردانہ واقعات میں كئی افراد كی شہادت اور زخمی ہونے كو دھشتگردانہ اور خلاف اسلام كاروائياں قرار ديتے ہوۓ ان واقعات كی شديد مذمت كی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے وزارت خارجہ كے شعبہ پريس سے نقل كيا ہے كہ ايرانی خارجہ سيكرٹری محمد علی حسينی نےمسلمان دشمنوں كی طرف سے خون مسلم كی ھتك حرمت اور مباح ہونے كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ بعض مزدور عناصر یہ چاہتے ہیں كہ اپنے صہيونی اور استعماری آقاٶں كو خوش كرنے كے لیے مسلمانوں كے خون كو مباح كریں اور ان كی عبادت اور عزاداری كے پروگراموں میں خلل ڈالیں اور مقدس مقامات ٫مساجد كی ہتك حرمت كریں تاكہ مسلمانوں كے درميان فرقہ واريت كی آگ بھڑ كا سكیں-
انہوں نے كہا كہ ان شيطانی طاقتوں كا راستہ ہوشياری ٫بردباری اور مسلمانوں كے حقوق كے تحفظ سے ہی روكا جا سكتا ہے-
خارجہ سيكرٹری نے كہا كہ ايسے واقعات میں او ائی سی كو چاہیے كہ وہ اپنےمناسب رد عمل سے ايسی ضد اسلامی كاروائيوں كو روكے اور مسلمانوں كے جان و مال كی حفاظت كے لیے مناسب اقدامات كرے تاكہ آۓ دن ايسے تلخ واقعات رونما نہ ہو سكیں-