مجمع جہانی تقريب مذاھب اسلامی كے جنرل سيكرٹری كا عاشورا كے دن استنبول میں خطاب-

IQNA

مجمع جہانی تقريب مذاھب اسلامی كے جنرل سيكرٹری كا عاشورا كے دن استنبول میں خطاب-

سياسی گروپ:مجمع جہانی تقريب مذاھب اسلامی كے جنرل سيكرٹری نے استنبول میں عاشور كے دن اپنی تقرير میں ٫بعض گروپوں كے اس دعوی كی كہ عاشورا كا دن مسلمانوں كے درميان تفرقہ كا دن ہے سخت الفاظ میں ترديد كی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مجمع جہانی تقريب مذاھب اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ اس مجمع كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ تسخيری نے جو ،،روس اور عالم اسلام،، كی تيسری نشست میں شركت كے لیے تركی گۓ ہوۓ ہیں كہا كہ دنيا كے مختلف علاقوں میں امام حسينۜ كی عزاداری كے پروگراموں كا انعقاد ٫۔تحريك حسينی كے پيغام كو زندہ ركھتا اور اس كی حفاظت كرتا ہے اور عاشورا مسلمانوں كے درميان وحدت كا دن ہے كيوں كہ اس دن كی اہميت ٫شيعہ سنی اور تمام مسلمانوں پر واضح ہے-
اس پروگرام میں تركی كی پارليمنٹ كے اسپيكر نے مسلمانوں كی تاريخ میں عاشورا كی اہميت اور تركی كے عوام كی اس واقعہ كی طرف توجہ كے بارے میں تائيد كی-
روس اور عالم اسلام﴾ كے بارے میں منعقد ہونے والی یہ تيسری نشست ۹ فروری سے ۱۲ فروری تك استنبول میں منعقد ہوگی جس میں ايران ٫روس٫انڈونيشيا اردن ٫سعودی عرب ٫كويت ٫امارات اور پاكستان كے ماہرين شركت كر رہے ہیں –اس نشست كا اصلی مقصد عالم اسلام كی نئ مشكلات كو حل كرنے اور مسلم امہ كے ساتھ روس كے تعاون كو وسعت دينا ہے-