مدرسہ عالی دارالشفاء قم میں٫٫ عاشورا اور انتظار،، سيمينار كا انعقاد-

IQNA

مدرسہ عالی دارالشفاء قم میں٫٫ عاشورا اور انتظار،، سيمينار كا انعقاد-

سماجی گروپ: يكم مارچ ۲۰۰۷ء كو مدرسہ عالی دارالشفاء قم میں ٫٫عاشورا اور انتظار ٬٬ كے موضوع پر سيمينار منعقد كيا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مركز مطالعات خيمہ اورمہدويت سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار مبلغين اور عاشقان امام زمانہ ۜ كی علمی پياس بجھانے كے لیے منعقد كيا جا رہا ہے-
جس میں عاشورا اور انتظار كے مابين رابطہ منتظرين امام زمانہ كے لیے عاشورا سے ماخوذ درس كربلا كے واقعہ اور غيبت كے مابين عوامل كی يكسوئی- اور امام حسين ۜ اور امام مہدی ۜ كے مشتركہ صفات مورد بحث قرار پائیں گے-
ان پروگرام كے دوسرے موضوعات میں عاشورا اور مہدويت كی تہذيب كو جوانوں كے لیے تبيين كرنے كے اسلوب ٬عاشورا اور انتظار كے حوالے سے دشمنوں میں پائی جانے والی حساسيت ٬مستشرقين كی نظر میں عاشورا اور انتظار كی اہميت –
حق وباطل كی شناخت میں عاشورا كا كردار ٬ظہور امام كی تياری كے لیے عاشورا كا كردار اور اس حوالے سے كئی جديد موضوع اس سيمينار میں بيان كیے جائیں گے-