آيت اللہ نوری ہمدانی:وہابيت عالمی استكبار كی پيداوار ہے

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی:وہابيت عالمی استكبار كی پيداوار ہے

سياسی گروپ: فرقہ وھابيت مستكبرين كی پيداوار ہے اور ان كی تربيت اس طرح كی ہے تاكہ عالم اسلام انتشار كا شكار ر ہے.

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ علمیہ كے نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ بری فوج كے كمانڈروں نے آيت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات كی –جس میں مرجع تقليد نے كہا كہ عاشورا تاريخ كا اہم ترين واقعہ ہے جس نے تمام مسلمانوں كو ہر دور میں پيغامات دیے ہیں
آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ جہاد اسلام كی عزت كا سبب ہے جس دن جہاد اور شہادت كی اہميت كو كم كر ديا گيا تو وہ دن مسلمانوں كی ذلت و رسوائی كا دن ہوگا-
مرجع تقليد نے مزيد كہا كہ وہابيوں كو عالمی استكبار نے جنم ديا ہے اور ان كی اس طرح تربيت كی ہے كہ وہ شيعوں كے خون كے پياسے رہیں-
ليكن اس كے باوجود چھلم كے نن سات ملين زائرين نے كربلا میں جمع ہوكر امام حسينۜ سے اپنی عقيدت كا اظہار كيا –