ممبر پارليمنٹ :سال پيغمبر اعظم ۖ سے قائد انقلاب ٬كا مقصد چند نمائش گاہوں كا انعقاد اور كتابوں كی اشاعت پر اكتفا نہیں تھا-

IQNA

ممبر پارليمنٹ :سال پيغمبر اعظم ۖ سے قائد انقلاب ٬كا مقصد چند نمائش گاہوں كا انعقاد اور كتابوں كی اشاعت پر اكتفا نہیں تھا-

سياسی گروپ: ۱۳۸۵ ھجری شمسی كو قائد انقلاب اسلامی نےپيغمبر اعظم ۖ كا سال قرار ديا تھا مگر رھبر انقلاب كے مقاصد پورے نہیں ہوۓ اس لۓ كہ سال پيغمبر ۖ میں چند كتابوں كی اشاعت اور نمائش گاہ پر اكتفا نہیں كيا جاسكتا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجة لاسلام زاد سر نے كہا كہ سال ۸۵ كو قائد انقلاب نے سال پيغمبر اعظمۖ قرار دے كر رسول اللہ ۖ كے خلاف عالمی استكبار كے پروپيگنڈے اور مسلمانوں كے درميان ہونے والی خونريزی كو ختم كرنا چاہا تھا ليكن اسلام كے خلاف جس طرح روز بہ روز پروپيگنڈے بڑھتے جا رہے ہیں ويسے ہی مسلمانوں كے درميان تفرقہ میں بھی اضافہ ہو تا جا رہا ہے –پارليمنٹ كے نمائندے نے مزيد كيا كہ سال ۸۵ كو سال پيغمبر اعظم ۖ كانام دے كر قائد انقلاب اسلامی نے تمام حكومتی عہدے داروں اور كارندوں كو بھی یہ پيغام ديا تھا كہ وہ رسول اللہ ۖ كی سيرت پر عمل كریں اور اپنی حكومتی روش میں سركار دو عالمۖ كو اپنے لیے نمونہ عمل بنائیں-